اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27جولائی تک برقرار رہیں گی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 27جولائی تک پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے بھی27 جولائی تک برقرار رہیگی۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر27 جولائی تک برقرار رہے گی۔




