فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی صنعت و تجارت اور مذہبی و سماجی تنظیموں نے پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں26 روپے لیٹر اضافہ کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اسپر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا کہ بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے ملکی معیشت کو تباہ اور مہنگائی کے ستائے عوام کو زند ہ در گور کرنیوالے اس اضافہ کو وا پس لے اس ظالمانہ فیصلہ نے غریب و متوسط طبقے کا جینا حرام اور پٹرول مافیا کو راتوںاربوں روپے منافع کمانے کا موقع فراہم کیا ہے مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ حکومت نے صرف ڈیڑھ ماہ کے دوران لیوی کی مد میں عوام سے180 ارب روپے وصول کئے جبکہ بجلی و گیس کے بلوں میں بھی مختلف نوعیت کے بھاری ٹیکسز اور سرچارج عائد ہیں انہوں نے کہا کہ براہ راست اور بلواسطہ ٹیکسوں کا دبائو نہ صرف مہنگائی کا سبب بن رہا ہے عوامی قوت خرید کو بھی کم کر رہا ہے جسکے نتیجہ میں متوط اور نچلے طبقہ کی زندگی دن بدن مشکل ہوتی جار ہی ہے حکومت کو مہنگائی کے تدارک کے لئے مارکیٹ میکا کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ میکا نیزم کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کے غیر معمولی بوجھ میں کمی اور عوام کی قوت خرید بڑھانے پر توجہ دینا چاہئے۔




