پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں ۔ حکمرانوں کے انتخابی مہم کے دعوئوں کے بر عکس مہنگائی اوربیروزگاری نے عوام کابھرکس نکال دیاہے۔ دنیا بھر میں تیل کے متعلقہ مصنوعات میں کمی ہورہی ہے جبکہ اس کے برعکس وطن عزیز میں سفید پوش اورغریب طبقہ کے لوگوں کاجینا نا ممکن کیا جا رہا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 201یونٹ کے بعد بجلی بل نہیں حکومتی ڈاکا ہے۔ قوم چیخ چیخ کر دہائیاں دیرہی ہے لیکن حکمرانو ں کو کوئی پرواہ نہیں اوراگرکوئی زندگی سے تنگ آکرغیر ”مہذب ” زبان میں احتجاج کرے، تو حکومت کوفوری سنائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں