فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے، حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت 14 میں روپے اور ڈیزل کی قیمت 17 روپے اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور اور عوام کی قوت خرید مزید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہوگی حکومت کے اس اقدام سیبجلی مزید مہنگی ہوگی جس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گا ۔




