پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ان کا کہناتھاکہ رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگااس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگاروزمرہ کی تمام اشیا مہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے رمضان پیکج کے تحت غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجارہاہے جبکہ دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوربجلی کے بلوں میں 100 سے اوپرتک فکس چارجز شامل کئے جارہے ہیں-انہوں نے کہاکہ مہنگائی پہلے سے ناقابل برداشت ہے ایسے حالات میں عوام پرکسی قسم کابوجھ نہیں ڈالنا چاہیے-وفاقی حکومت عوام کو حقیقی اور بامعنی معاشی ریلیف فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں