لاہور (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیالاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ رات کی تاریکی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 26.77روپے بڑھا دی گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی ہوگی۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوکالعدم قرار دے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26روپے 77پیسے اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق ڈیزل کی نئی قیمت 380روپے 19پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 393روپے 35پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔




