پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور یونین کونسل کے سابق وائس چیئر مین خواجہ اسداعجاز منانے کہاہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال میں بہتری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کی جاچکی ہے مگر اسکے اثرات پاکستان میں نہیں پہنچ رہے پٹرول کی قیمت کو برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں جومعمولی کمی کی گئی ہے اس سے مہنگائی میں کمی ممکن نہیں۔ حکمران اپنے علاقوں میں جاکردیکھیں غریب لوگ مہنگائی کی وجہ سے صرف ایک وقت کا آٹاگھی اورچینی خریدنے پرمجبورہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگورکردیاگیاہے، 100فیصدیقین ہے کہ عام انتخابات میں عوام بھی ان کی سیاسی تدفین کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے لئے ڈیزل کازیادہ استعمال ہے اس لیے روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ فطری عمل ہے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی صرف6فیصدکمی کی گئی ہے اب توجیٹ فیول کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ایسے حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 150روپے فی لیٹرکمی ہونی چاہیے تھی۔ ڈیزل کی قیمت میں 32روپے 12پیسے کی کمی کے باوجود اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں