فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،میاں طاہرایوب،شیخ افضال شاہین نے پٹرول کی قیمت میں12روپے کمی کرنے کے حکومتی فیصلہ کو اونٹ میں منہ میں زیرہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اگر واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو پٹرول کی قیمتوں میں کم از کم 150 روپے فی لیٹر کمی کرے تاکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ اخراجات میں واضح کمی آئے۔ مہنگائی کے طوفان میں پہلے ہی پسے ہوئے عوام کے لیے یہ چند روپے کی کمی کسی طور پر کافی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے، اس لیے اس میں بڑی کمی ہی حقیقی ریلیف دے سکتی ہے۔عوام اب نمائشی اقدامات نہیں بلکہ عملی اور ٹھوس فیصلے چاہتے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا، ورنہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کا جینا مزید مشکل بنا دے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے عوام پر ٹیکسز اور چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، جس کو فی الفور ختم کیا جائے۔




