فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے لٹر کمی کے اعلان کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر پٹرو ل کی قیمت 250 روپے لٹر کیجاتی تویہ کمی عوام کیلئے بڑاریلیف ثابت ہوتی انہوں نے مطالبہ کیا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میںمزید کمی کا اعلان کیا جائے صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے ایران اورامریکہ کے درمیان بطورثالث اہم کردار ادا کرنے پر وزیراعظم محمدشہبازشریف اورآرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طورپر عالمی سفارت کاری میں ایک بار پھر اپنی اہمیت منوائی ہے سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ،ثمریز سومی ،مرزامظہر صدیق بیگ ،حاجی شمشاد علی ، شکیل جٹ ،چوہدری اعجاز احمد ،ایس ایم ایوب ،میاں اشرف مٹھو ، چوہدری شاہد ندیم ، چوہدری اشرف گجر ، ملک ذوالفقار علی ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ ، رانافرحت علی ،چوہدری ارشد گجر ،ملک عاصم صفدر،رانامجاہد علی،حاجی خالد محمود صدیقی ، چوہدری محمد اکرم ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی سردار محمد، رانا محمد طیب ، شیخ محسن ، عبدالقیوم انو ر ، عمران مجید ملک ،حاجی بشارت،غلام نبی بٹ ،رانااشفاق ، میاں بلال ،ملک افضل، عمران علی خان ، افتخار مخی ،مر زاافضل مغل ، مرزا محمداکرم ،عمران علی خان،ملک عبدالوہاب، بلال احمد گورائیہ، عبدالستار جٹ، عظیم یوسف کوکھر ، میاں بلال لیاقت ،عثمان منیر ملک ،خواجہ شجاع ، محمد یوسف جمال ،راناعالم رضا،فرحان شیخ، مہر محمد نعیم ، عمران جگنو، حاجی یاسین ، ذیشان ، رانا محمدیسین اور دیگر نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے اعلان کوخوش آئند قراردیااور کہ اسکے حقیقی ثمرات اسی وقت حاصل ہونگے جب ٹرانسپورٹ کے کرائے اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں کم ہونگی ۔




