پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیورو چیف)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، جس سے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔عاطف اکرام شیخ نے مشرق وسطی میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بیان میں کہاکہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد اور پورے پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی سے دنیا میں امن و استحکام کی نئی امید طلوع ہو رہی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ ترقی کیلیے پاکستان کی کاوشیں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، یقین ہے امریکا ایران مذاکرات کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی اور وسیع تر امن پیدا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے استحکام ضروری، بزنس کمیونٹی حکومتی سفارتی اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، جس سے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ماحول سازگار ہے، سفارتی کامیابیوں کو معاشی کامیابی میں بدلنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں