اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے پٹرول3روپے81پیسے جبکہ ڈیزل3روپے 59پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ۔3روپے81 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے 22 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔




