پٹرول ڈیزل مہنگا’گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5فیصد بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 جولائی کے لیے ہوں گی۔مٹی کا تیل بھی6 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیاگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جنرل سیکرٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہاگیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔نعمان علی بٹ نے کہاکہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔ دریں ثنائ۔کراچی (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا ردعمل آگیا گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ملک شہزاداعوان کا کہنا ہے کہ کل 5 روپے 70 پیسے اور آج 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، کہا کہ کوئی ریلیف نہ ملا توپاکستان بھر کی ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گی۔ ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں