پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی محض دکھاوا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی کوقوم سے مذاق اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 71پیسے اضا فے کو مہنگائی کابم قرار دے دیا ہے۔ ردعمل میں ان کا کہنا تھاکہ قوم پہلے آئی ایم ایف کے سپردہے اب اوگرا کے حوالے کر دیا گیا جوروزانہ اپنی مرضے کے فیصلے کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میںاضا فے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مال بردار گاڑیوں اور زرعی مشینری پراثرپڑے گاجس سے عام اشیا خوردونوش مزیدمہنگی ہونے کا خدشہ ہے-انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں35پیسے کمی محض ایک دکھاواہے اس سے مہنگائی میں جکڑے عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں