اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول3روپے40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3 نومبر کیلیے مقرر کی گئی ہیں جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔




