اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے مسلسل مہنگائی سے نبرد آزما صارفین کو معمولی راحت ملے گی۔ دوسر ی جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔




