پہلی صفر16جولائی کو ہونیکا امکان

اسلام آباد (بیورو چیف)محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔اعلامئے کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پرنیا چاند پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔اعلامئے کے مطابق کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں