پیتل کی تختیوں پر کندہ نایاب قرآن پاک کی نمائش

مکہ مکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )مکہ مکرمہ میں اٹھارویں صدی عیسوی کے ایک نایاب قرآنِ پاک کی نمائش جاری ہے، جس کی آیات پیتل کی تختیوں پر انتہائی نفاست سے کندہ کی گئی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کیمطابق یہ منفرد نمائش حراکلچرل ڈسٹرکٹ کیقرآن میوزیم میں منعقد کی گئی ہے،اس نادرنسخے کی تیاری اٹھارویں صدی عیسوی میں مکمل ہوئی تھی اور اسے اسلامی خطاطی اور فنِ کندہ کاری کا شاندار نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ تاریخی شاہکار اس دور میں اسلامی فنِ تحریرکی اعلی مہارت اورقرآنِ مجید کی حفاظت و خوبصورتی کے لیے اختیار کیے گئے منفرد انداز کی عکاسی کرتا ہے۔پیتل کی تختیوں پرآیاتِ قرآنی کی نقش کاری اس بات کا ثبوت ہیکہ اس زمانے میں علمی درستگی اور فنی مہارت کو یکجا کر کے ایسے لازوال فن پارے تخلیق کییجاتے تھے،جو آج بھی دیکھنے والوں کو متاثر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں