پیرافورس کی مارکیٹوں میں کارروائیاں،متعدد دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ڈی او پیرا سٹی فیصل آباد نعمان مجید کی ہدایت پر انفورسمنٹ اسٹیشن پیرا سٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ کیا، جہاں انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن اور پرائس کنٹرول کی کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے دکانداروں کو ریموو آرڈرز جاری کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ تین روز کے اندر اپنی انکروچمنٹ ختم کریں، بصورت دیگر دکانوں کو سیل کرنے، جرمانے عائد کرنے اور قانونی کارروائی (ایف آئی آر) عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں، بار بار ہدایات کے باوجود تجاوزات قائم رکھنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ دیگر کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں