گوجرہ(نامہ نگار)پیزاڈیلوری بوائے کو ڈاکوئوں نے مال وزرسے محروم کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ حیدر پارک گوجرہ کا اویس مقامی پیز اہاوس پر پیز ڈیلوری کا کام کر تاہے جو پیز اڈیلوری دینے کی غرض سے چک نمبر427ج ب جا رہا تھاکہ گائوں کے قریب پہنچا تو اس کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پرروک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے ہزاروں روپے نقدی وپیزے اورپیزوں والابیگ چھین لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔




