پیشگی منصوبہ بندی کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کی اصل طاقت ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سیلاب سے قبل پیشگی اقدامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام دریائے راوی کے مقام ہیڈ سدھنائی، مائی صفورہ پر موک ایکسرسائز (تربیتی مشق)کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا بنیادی مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال میں ضلعی اداروں کی تیاری، دستیاب وسائل کی افادیت، اور ہنگامی ردعمل کی رفتار کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مشق کے مقام پر انتظامات کا بغور معا ئنہ کیا اور مختلف محکموں کی تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہیں محکمہ انہار کی جانب سے حفاظتی بندوں، نہروں کی صفائی، ممکنہ پانی کی سطح اور دیگر تکنیکی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم، محکمہ انہار، سول ڈیفنس اور میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں نے فعال شرکت کی۔ تمام محکموں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے مطابق آگاہی اسٹالز قائم کیے، جن میں فلڈ فائٹنگ آلات، ریسکیو کشتیوں، سکوبا ڈائیونگ کے آلات، وائرلیس مواصلاتی نظام، ایمرجنسی طبی سہولیات، مویشیوں کے بچاو کے اقدامات اور زرعی زمینوں کی حفاظت سے متعلق مظاہرے اور معلومات فراہم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں