فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف گرینڈ کریک ڈائون تسلسل سے جاری ہے تمام ٹریفک سٹاف تمام چوکوں اور چوراہوں سے پیشہ ور گداگروں کو ہٹائیں پیشہ ور گداگری ایک معاشرتی برائی اور ناسور ہے جس کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس متحرک ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے مہم کے حوالے سے کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او نے تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کو واضح احکامات جاری کیے کہ وہ اپنے اپنے سرکل اور سیکٹر میں پیشہ ور گداگروں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں چوکوں سے ہٹائیں۔ شہری کسی بھی چوک میں پیشہ ور گداگر کو دیکھیں تو سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915پر فوری کال کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔




