پینے کے پانی میں سیوریج ملے پانی کی آمیزش سے شہری بیماریوں میں مبتلا

شورکوٹ چھاؤنی( نامہ نگار )منیاری بازار اور گوجرہ بازار میں پانی کی سپلائی میں سیوریج کی آمیزش، شہری پریشان۔شورکوٹ چھاؤنی کے مختلف علاقوں، خصوصاً منیاری بازار اور گوجرہ بازار میں پانی کی سپلائی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں آنے والا پانی بدبودار اورسیورج ملا آلودہ ہے، جو پینے کے قابل نہیں رہا، لیکن متبادل نہ ہونے کے باعث وہ یہی پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق کئی دنوں سے پانی کا رنگ تبدیل ہے اور اس میں بدبو بھی آ رہی ہے، جس سے پیٹ اور جلدی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی لائنوں کی مرمت، سیوریج نظام کی درستگی اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں