پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنو عات کے نرخ بڑھنا عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کے مترادف ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ۔ ہم حکومت کے ظالمانہ اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں آئے روز قیمتوں کو بڑھانے کا سلسلہ بند کیا ۔ حکومت ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کو بڑھا کر غریب دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں چھ سو فیصد اضافہ غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں