پیپلز پارٹی حکومت بنوا سکتی ہے تو گرانا بھی جانتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی ان کی حکومت بنوا سکتی ہے تو اسے گرا نے کے تمام گر بھی جانتی ہے ۔ حکومت گرانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہوگی۔ہم نے ملکی سلامتی استحکام اور پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نون لیگ کا ساتھ دیا تھا ۔ لیکن یہ اسے ہماری کمزوری خیال کرنے لگے ہیں ۔ جو کہ کسی طور پر بھی درست نہیں ہے ۔ ہم ایسا رویہ ہرگز بھی برداشت نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے مریم نواز شریف کے غیر سیاسی اور غیر پارلیمانی رویہ کے خلاف میڈیا کیلئے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ نون کی خام خیالی کے سوا کچھ نہیں ہے کہ وہ اتحادیوں کو دیوار کے ساتھ لگا کر سولو فلائٹ کرلیں گے تو ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اگر راست اقدام اٹھا لیا تو پھر یہ کبھی بھی اقتدار میں لوٹ کر نہیں آ پائیں گے ۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مکانات تعمیر کرکے انہیں سیلاب زدگان کو مالکانہ حقوق بھی دے دیئے ہیں ۔ سندھ حکومت کا یہ پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں