پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سیلاب سے متاثرہ افراد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی انسانی جا نو ں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ سکا گروپ کے نائب صدر اور پیپلز پارٹی پی پی 118 کے ٹکٹ ہولڈر ملک ذوالفقار علی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرے اور لا پر افراد کی تلاش کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں ہنگامی ریسکیو و ریلیف کے مراکز قائم کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں