پیپلز پارٹی کمالیہ کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

کمالیہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کمالیہ کے سٹی صدر رانا نسیم اقبال کودا کے ہمراہ ترجمان پیپلز پارٹی کمالیہ پیر محمد یوسف بخاری، سٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی محمد ریاض منہاس اور محمد اقبال شاہین قریشی نے گزشتہ روز گورنر ہاس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر پی وائی او اسلام آباد کے صدر حافظ رانا محمد سلیمان خان اور عبداللہ عباس سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے گورنر پنجاب کو کمالیہ کے علاقائی مسائل سمیت کمالیہ یونیورسٹی کے حوالہ سے دیگر معاملات پر تحفظات سے آگاہ کیا گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاس کے دروازے 24 گھنٹے عوام اور پارٹی ورکروں کے لیے کھلے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں