پیپلز پارٹی کے بانی کارکن یونس ہمدم انتقال کر گئے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئرکارکن محمد یونس ہمدم رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں ان کا نماز جنازہ شیخ کالونی کالونی جھنگ روڈ والے قبرستان فیصل آباد میں ادا کی گئی مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، جبکہ ۔PLB فیصل آباد کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین راشد پیپلز پارٹی کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری انتظار عدیل تاج ، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووارڈینیٹر محمد طاہر شیخ ، سینئر رہنما پی پی سٹی میاں زکریا حسن ڈار ،سٹی صدر PLBرانا منظور احمد خاں،محمد اعجاز خاں محمد عاطف خان ،باو افتخار احمد شیخ محمد پرویز ،محمد شاہد سٹی آفس سیکرٹری پی پی یاسین چائے والا ،عمران سردار پی ٹی آئی،پی ایم ایل این ،جمیعت علماء پاکستان،جے یو آئی ،صحافی و وکلاء برادری اورپیپلز پارٹی کے جیالوں،عزیز واقارب اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بدرالدین چوہدری نے امریکہ سے بذریعہ ٹیلی فون پا کستان پیپلز پارٹی کے سینئر بانی رہنما محمد یونس ہمدم ، کے بیٹے رانا وزیر علی خاں سے ان کے والد محترم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیانماز جنازہ کے شرکاء نے کے رانا وزیر علی خاں برادران سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم والد محمد یونس ہمدم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی قبروحشر کی منزلیں آسان فرمائے آمین اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں ہم سب تمام پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں