پیچ ورک،سٹریٹ لائٹس مرمت،پلوں پر پینٹ کا کام جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر چیف آفیسرمحمد مرتضیٰ ملک کی جانب سے شہر بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر سٹریٹ لائٹ مرمت، پیچ ورک اور کرب سٹون پینٹ، لائن مارکننگ بریج / پلوں پر پینٹ کا کام شامل ہے۔ شہر بھر میں پہلے فیز میں شہر کے 40مختلف روڈ لیئے گئے ہیں جن میں کینال روڈ، جڑانوالہ روڈ، ستیانہ روڈ، سمندری روڈ، جھنگ روڈ،سرگودھا روڈ، نڑوالا روڈ، قائم سائیں روڈ، ناظم آباد، ڈجکوٹ روڈ، جھمرہ روڈ، ملت روڈ، گلستان کالونی روڈ، جیل روڈ، ڈا روڈ، کمشنر آفس روڈ، سول لائینز روڈ، جنرل ہسپتال روڈ، گلبرگ روڈ، کوتوالی روڈ، راجباہ روڈ، رحمانیہ روڈ، گورونانک پورہ روڈ، ریگل روڈ، کالج روڈ سمن آباد، مین روڈ سمن آباد علامہ اقبال کالونی، ٹاٹا مل روڈ، چک ون روڈ، ہریاں والا روڈ اور شیخوپورہ روڈ، شامل ہیں تمام روڈز پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے چیف آفیسر مرتضی ملک کا شہر بھر میں سرپرائز وزٹ ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سڑکوں پر کام شروع ہے اور اگلے دو تین دن میں مکمل کر لیا جائے گا ان روڈز پر کام مکمل ہونے کے بعد شہریوں کا فیصل آباد بدلتا نظر آئے گا جبکہ دوسرے فیز میں شہر کے باقی مزید 40روڈز کو لیا جائے گا جن پر بھی ایسے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں