پی ایس ایل میچز پر جوئے کیخلاف کریک ڈائون

لاہور(بیورو چیف)لاہور پولیس نے پی ایس ایل میچز کے دوران جوئے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 302 افراد کو گرفتار کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 11لاکھ 28ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے۔ رواں سال اب تک جوئے میں ملوث 663افراد کو گرفتار کر کے 155مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 29لاکھ 47ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوا میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے تاکہ ایسے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں