لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے،خواتین کھلاڑیوں کو آگے لانے،گراس روٹ سطح پر کھیل کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے ایک جامع قومی ہاکی ڈویلپمنٹ روڈ میپ کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایچ ایف کے مطابق نئی اصلاحاتی مہم کا سب سے اہم پہلو خواتین کی ہاکی کو اعلی سطح پر لانا ہے۔فیڈریشن نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے پہلی مرتبہ منظم ترقیاتی راستے بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اب تمام قومی سطح کے مقابلوں میں انڈر16 اور انڈر18 کی سطح پر مردوں اور خواتین دونوں کی کیٹیگریز شامل ہونگی




