پی ٹی آئی اور JUIکا مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق

لاہور (بیورو چیف)پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)نے پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دینے، آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں