فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھارتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔ 5 اگست کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج ایک مکروہ ایجنڈا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھی معیشت مضبوط ہونے لگتی ہے سازشی عناصر سر گرم ہو جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا 5اگست کو احتجا ج کا انتخاب مخصوص ایجنڈے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دن کی تاریخ کا تعین کرنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی تضحیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم سے سوال ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلے جملے کی بازگشت دہلی اور تل ابیب تک سنائی دیتی ہے۔




