پی ٹی آئی کا نہ پہلے سیاسی کردار تھا نہ اب ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نہ پہلے سیاسی کردارتھانہ اب ہے 2018 میں میاں نوازشریف کے خلاف سازش کرکے اسے اقلیت کیساتھ اقتدار میںلایاگیامگراس نے پو نے چار سال میں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی مخالفین کیخلا ف جھوٹے مقدمات کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں جسے سرایا جاسکے-سب اپنے کردارپر سیاسی مستقبل تاریک دیکھ کرآ دھے سے زیادہ ارکان خداکاواسطہ دے کرراستے تلاش کررہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ نئی نسل کوعلم ہونا چاہئے کہ مسلم لیگ ن 28مئی والی ہے 9مئی والی نہیں-پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اسیکئی بارپی ٹی آئی ارکان کوبات چیت کی دعوت دی گئی مگروہ ان کے ساتھ بات چیت کرناچایتے تھے جونہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، موٹروے کا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایااور ملک کے وقار، سالمیت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا-بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ہربارکردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں