فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)تاجر لیڈر انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد حاجی اصغر علی باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں 26 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ہمارے حکمرانوں ،اشرافیا اور سیاست دانوں سمیت پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پاکستان بھر میں عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے غریب آدمی کو 200 یونٹ بل بجلی اگر 300 سے زائد آجائے تو سفید پوش گھرانوں کے افراد کو 15000روپے سے زائد بل بجلی ادا کرنا وبال جان بن جاتا ہے تاجر رہنما حاجی اصغر علی باجوہ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے حکمران اپنی تنخواہوں میں 600 فیصد تک اضافہ کر رہے ہیں صد افسوس ہمارے ابن الوقت مفاد پرست حکمرانوں کو غریب عوام کی بھلائی کا کب خیال آئے گا وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کرنا قرضوں کے تلے دبی عوام پر بوجھ ڈالنا معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔




