جڑانوالہ (نامہ نگار) چارہ کاٹنے والی مشین میں ہاتھ پھنسنے سے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں کی رہائشی آسیہ بی بی زوجہ قمر عباس گھر میں جانوروں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اسی دوران مشین میں ہاتھ آنے سے اسکے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم کے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔




