چالاک ملزمان نے منافع کالالچ دیکر4شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 4شہریوں کو جمع پونجی سے کنگال کر دیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق عبداللہ گارڈن کے رہائشی بلال سعید نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طاہر رضا نے گاڑی خریدنے کا جھاندہ دیکر جمع پونجی20لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، حاجی آباد کے حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ شکیل اس کی کمپنی میں ریکوری آفیسرتھا اور وہ مختلف پارٹیوں سے18لاکھ کی رقم ریکور کر کے کھاتہ میں جمع کروانے کی بجائے خرد برد کرلی، علم ہونے پر پوچھ گچھ کی تو رقم کے بدلے چیک دیا جو کہ جعلی نکلا، جبکہ غلام محمد آباد کے رمضان سے ملزم عارف سے4لاکھ60ہزار ، رضا آباد کے رفاقت سے ملزم نبیل ساڑھے35لاکھ کی رقم کاروبار کیلئے لے اڑا۔ بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں