چالاک ملزمان نے3شہریوں سے 1کروڑ 33لاکھ ہتھیالئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک نے ملزمان 3شہریوں سے ایک کروڑ 33لاکھ ہتھیا لیے،منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق نلکہ کوہالہ کے رہائشی حنیف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم حنان ارشد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر مختلف اوقات میں92لاکھ کی رقم حاصل کی حسب معاہدہ منافع دیا نہ ہی رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد جعلی چیک تھما دیا، جبکہ سول لائن پولیس کو درخواست گزار شفیق نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عمیر اور خرم شہزاد27لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گئے، علاوہ ازیں جھنگ روڈ کے رہائشی عمر کا کہنا ہے کہ ملزم عدیل باقر نے 14لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، جس پر پولیس نے متاثرہ افراد کی شکایات پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں