فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان 4شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں لے اڑے۔ گاڑیوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق کوہ نور کے ساجد نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عبدالوحید نے اسلام آباد جانے کیلئے کار لیکر گیا واپس نہ آیا۔ کوہ نور سٹی کے احمد کا کہنا ہے کہ ملزم فرقان مرتضیٰ سے92لاکھ مالیت کی گاڑی ادھار لیکر فروخت کر دی، 203ر۔ب کے مشرف نے بتایا کہ ملزم ابو بکر 6ماہ کیلئے36لاکھ کی کار لیکر گیا واپس نہ آیا نہ ہی کرایہ ادا کیا، چک جھمرہ کے علاقہ189 ر۔ب کے عامر حمید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نوید نے گاڑی کا روبار کرنے کیلئے مختلف اوقات میں 56لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے ہڑپ کر لی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




