چالاک ملزمان نے62لاکھ کی چاکلیٹ اور مکئی خرد برد کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے امانت میں خیانات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62لاکھ کی چاکلیٹ اور مکئی خردبرد کر لی’ قصبہ سمندری کے رہائشی عاصم حسین نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ وہ چاکلیٹ کا کاروبار کرتا ہے اور کچھ عرصہ قبل 22لاکھ 55ہزار روپے سے زائد مالیت کی چاکلیٹ اپنے واقف کار ملزم رفیق کے پاس سٹور میں رکھوائی اور ضرورت پڑنے پر مال کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد چاکلیٹ واپس کرنے سے انکاری ہو گیا جبکہ غلہ منڈی سمندری کے کاشتکار سجاد احمد کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی مکئی کی فصل 2100 من کاشت کر کے فروخت کرنے کیلئے اپنے جاننے والے غلہ منڈی کے آڑھتی سکندر حیات کے گودام میں رکھوائی اور آڑھتی نے 40لاکھ مالیت کی مکئی اس کی اجازت کے بغیر فروخت کر دی اور جب اس سے مکئی یا رقم کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ پولیس نے امانت میں خیانت کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں