چالاک ملزم نے بنک سٹیٹمنٹ کیلئے دوست کے ڈیڑھ کروڑ ہڑپ کرلئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے بینک سٹیٹمنٹ کیلئے دوست سے ڈیڑھ کروڑ لیکر ہڑپ کر لئے،لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق مسلم ٹائون علی بلاک کے رہائشی علی اعجاز نے ملت ٹائون پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ولید احمد ضیاء سکنہ پیپلز کالونی اس کے پاس ْآیا کہ آسٹریلیا کا ویزہ لگ گیا ہے اور اس کو بینک سٹیٹمنٹ کیلئے ایک کروڑ46لاکھ کی رقم کی اشد ضرورت ہے، جس پر اس نے مذکورہ رقم اس کو دیدی۔ بعد ازاں حسب معاہدہ رقم واپس کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گیا اور بعد ازاں چیک دیا جو کہ مقررہ مدت پر بنک سے کیش کروانے گیا تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔ دوبارہ رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں