لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے مداح چاچا کرکٹ کی میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لسی پلانے کی یادگار ویڈیو وائرل ہوگئی۔چاچا کرکٹ کی دل کو چھو لینے والی اس یادگار ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم کو وکٹ حاصل ہوئی تو چاچا کرکٹ خوشی سے لسی سے بھری بوتل لیے دوڑتے ہوئے گرائونڈ میں آگئے۔انہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں پاکستان کا روایتی اور قومی مشروب لسی پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو دوستانہ ماحول میں ان سے لسی لیتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کوکرکٹ اور وطن سے محبت کا خوبصورت امتزاج قرار دیتے ہوئے چاچا کرکٹ کے جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔




