لاہور( بیورو چیف)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی ہدایت پر نواحی علاقے جاگوکی پل پر کارروائی کے دوران چربی اور آلائشوںسے آئل بنانے کا مکروہ دھندا پکڑا لیا ،کارروائی کے دوران2 پین، 104خالی ٹین، 5 ڈرم، پمپ، جنریٹر اور 2 بیلچے ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان چربی اور آلائشوں سے آئل نکالنے کی تیاری کر رہے تھے۔چربی سے بنے آئل کا بائیو ڈیزل کمپنی کو سپلائی کا لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا جبکہ کسی بھی سوپ فیکٹری کے ساتھ معاہدہ بھی موجود نہ تھا۔مزید برآں انتہائی لازم ٹریسیبیلٹی ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی موجود نہ تھے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ فوڈ فراڈ کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک ہر شہری کا حق، تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔




