شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)چلتی کار میں آگ لگ گئی، گاڑی مکمل تباہ، ڈرائیور محفوظ۔محمد اقبال ولد محمد علی قوم گجر سکنہ 701 گ ب پیرمحل جو FBR ٹوبہ افس میں ملازم ہے اپنی گاڑی نمبری LEC-7070ـ7070 Honda پر اکیلے اپنے گاؤں سے براستہ شورکوٹ چھاؤنی روڈ ٹوبہ آفس آ رہا تھا بحد رقبہ 312 گ ب شور کوٹ روڈ پہنچا تو اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گاڑی کو اگ لگ گئی موقع پر ریسکیو 1122 نے آ کر آگ پر قابو پا لیا کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کو آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔




