چمن اور لکی مروت میں دستی بم حملے’3افراد جاں بحق

چمن /لکی مروت (نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دستی بم حملوں میں3افراد جاںبحق جبکہ7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھر کے اندر دستی بم سے دھماکے سے رشید نامی شخص،اسکی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔دوسری جانب چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک مزدور جاں بحق،4 مزدور زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزدور سوئے ہوئے تھے نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں