چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت چنیوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے سیف سٹی پراجیکٹ کا وزٹ کیا اور سیف سٹی عمارت، مانیٹرنگ سسٹم و دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔شہر میں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر مثر عملدرآمد کیلئے جدید فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ سیف سٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔




