چنیوٹ میں مردہ مرغیوں کا 250کلو گوشت برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیموں نے چنیوٹ میں غیر معیاری گوشت کی فروخت کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران تقریباً 250کلوگرام مردہ مرغیوں کا غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر منتقل کیا جانے والا گوشت برآمد کر لیا گیاجسے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔مشترکہ ٹیموں نے موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر چنیوٹ میں مقدمہ درج کرا دیا۔کارروائی کے دوران ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گوشت کی ترسیل میں استعمال ہونے والی لوڈر گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں