چنیوٹ میں20کروڑ کی لاگت سے روڈ تعمیر و کشادہ کرنیکی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈو یلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع چنیوٹ میں 20کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر وکشاد گی پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے چنیوٹ بھوآنہ جھنگ روڈ سے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال بھوآنہ امین پور روڈ4.40کلومیٹر سڑک کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کیا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ سے اتفاق کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر وکشادگی پر عملدرآمد کی منظوری دی۔کمشنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ فوری تعمیراتی کام شروع کرائیں اور تعمیراتی عمل میں کوالٹی کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر موقع کا باقاعدگی سے دورہ کرکے روڈ کی تعمیر وکشادگی کا کام مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرائیں تاکہ شہریوں کو جلد آمدروفت میں معیاری سہولت میسر آئے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں