فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید48وارداتو ںکے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز لے اڑے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے گئے، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو سہیلیوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی خالد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کی بیٹی (ف) اپنی دوست (ک) کے ہمراہ خریداری کیلئے بازار گئی واپس نہ آئیں، جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب ارسلان سے3لاکھ کا آئی فون چھین لیا، سول لائن کے قاسم سے45ہزار وفون، نیو سول لائن کے قریب محمد علی سے 15ہزار وفون، کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر عبدالرحمن سے 50ہزار وفون چھین لیا، جناح کالونی کے عمر سلیم کی گودام سے سامان چوری، ماڈل ٹائون کے ایمان کی دکان سے سامان چوری، مدن پورہ میں احسن رضا کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چور لے اڑے، فاروق ٹائون کے نعیم کے کریانہ سٹور سے لاکھوں کا سامان چوری، 191ر۔ب کے دانش کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ذوالفقار کالونی کے ارسلان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، ٹھیکریوالا کے علاقہ خیر والہ بنگلہ کے قریب اکبر سے نقدی ، طلائی گھڑی اور سولر انورٹر چھین کر لے گئے، 73ج ب کے دانش علی کے گھر کا سامان چوری، 214ر۔ب کے طاہر کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری،78ج ب کے عبدالغفار کے ڈیرہ سے دو بکرے چوری، چناب ہائوسنگ کالونی کے عاطف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، ڈجکوٹ بھرالہ روڈ کے قریب رمضان سے نقدی، حیدرویلی کے قریب سمیر سے نقدی و فون، 250ر۔ب کے انصر عباس کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،109گ ب کے طاہر محمود کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،534گ ب کے عبدالرحیم کے رقبہ سے سولر سسٹم ،153گ ب کے ےٰسین کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری،698گ ب کے ڈیرہ سے دو لاکھ کا سامان چوری،30گ ب کے عبدالباسط کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،232گ ب کے تنویر کے ڈیرہ سے سامان چوری،225ر۔ب کے عمران کے گھر سے 65ہزار کا سامان چوری،592گ ب کے مجاہد کے ڈیرہ سے سولر کی تاریں چوری، ٹھٹھہ قادرخان کے جاوید اقبال کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل چوری، 549گ ب کے سیف الرحمان سے ڈیرھ لاکھ، ماموں کانجن کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری، قصبہ ماموں کانجن کے اختر حسین کی حویلی سے مویشی چوری،48گ ب کے محمود احمد کے گھر کے سامان چوری، 46گ ب کے آصف رسول کے گھر کا صفایا کر دیا گیااور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں بابر کالونی کے شمروز، چھوٹی ڈی گرائونڈ سے حسنین طاہر،7ج ب کے بشارت علی، رچنا ٹائون کے سلیم، فاروق آباد کے سفیان علی، کبیر ٹائون جڑانوالہ کے سہیل، 71گ ب کے عثمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




