فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید33وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے’اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر خاتون کو بے آبرو ‘2لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ 260ر۔ب کے نثار علی کی اہلیہ (ف) کو اوباش ملزم فخرعباس نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ فیروز شاہ کے اسحاق کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو ملزم عالیان اور محلہ دستگیر پورہ کے رفیق کی بیٹی (ز) کو اوباش ملزمان مہران وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ سلیمانیہ کالونی کے قریب بلال سے 70ہزار وفون، کوہ نور سٹی کے قریب حارث منظور سے 7ہزار وفون، گرین ٹائون کے اسد سے 5ہزار، ملک پور کے دلاور حسین سے 17ہزار ،3 فونز چھین لیے، امین ٹائون روڈ پر رفیع کے گھر سے سامان چوری، عمیر ویلی بلاک کے زوہیب کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، سمانہ کے ذیشان سے نقدی چھین لی، 118ج ب کے یعقوب کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، ملت روڈ 110ج ب کے وسیم اختر کے بھٹہ سے سوا لاکھ کا سامان چوری، 146ر۔ب کے علی حسن سے 23ہزار وفون چھین لیا، ڈگرانوالہ روڈ پر جاوید سے فون چھین لیا، سر سید ٹائون کے قیصر کی دکان سے بھاری مالیت کا کپڑا چوری، 83گ ب کے اسامہ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، واپڈا کالونی کے فاروق سے 7ہزار وفون، نادر آفس کے قریب تحریم بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 25گ ب کے جاوید سے 10ہزار وفون، 101گ ب کے زاہد کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 633گ ب کے ذوالفقار کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 583گ ب کے علی کے ڈیرہ سے جانور چوری، 625گ ب کے مصطفی کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 401گ ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے سامان چوری، 596گ ب کے ارباب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، نئی سمندری کے گلزار کے گھر سے 11لاکھ کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، 212گ ب کے محمد احمد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 200گ ب کے آصف کی انٹرنیٹ کی لاکھوں کی فائبر تاریں چور لے اڑے، 52گ ب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات اور قیمتی سامان چور لے گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کوثر آباد کے عمیر الیاس، گٹ والا پارک سے طاہر، کوہ نور پلازہ سے شیرافگن، 275ج ب کے وسیم حیدر، 98گ ب کے عظیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




