چوہدری ارشد گجر کی والدہ کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے صدر ‘ سابق چیئرمین چوہدری ارشد گجر کی مرحومہ مغفورہ والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے عہدیداروں اور دکانداروں نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود ‘ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ سینئر وائس چیئرمین محمد شہباز مان’ ہارون اعظم’ ملک عبدالوحید’ محمد ارشد بھنڈر’ چوہدری ظفر جٹ’ میاں طاہر’ مرزا فیضان’ ملک ہیرا’ ملک عباس’ ملک بوٹا’ رانا وقاص’ حسین ارشد بھنڈر’ عابد حسین’ شاہد بٹ’ میاں سلطان’ اعجاز بھروانہ سمیت ‘ دکانداروں’ سیاسی’ سماجی و مذہبی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ دعائیہ تقریب میں چوہدری ارشد گجر کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ذکرواذکار کیا گیا’ نعت خوانی ہوئی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں’ مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں خصوصی مقام عطا فرمائے اور چوہدری ارشد گجر سمیت دیگر تمام لواحقین کو صبرجمیل عطاء کرے’ اس موقع پر چوہدری ارشد گجر نے اپنی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کرنے پر دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہرذی شعور نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور ہم سب نے لوٹ کا اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے’ اللہ تعالیٰ میری والدہ محترمہ سمیت ایسے تمام دوست جن کی مائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں سب کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور دنیا میں رہتے ہوئے ان سے جو گناہ سرزد ہوئے ہیں ان سے معافی عطاء کرے’ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام دوستوں کی مائوں کو صحت والی لمبی زندگی نصیب کرے کیونکہ ماں کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا’ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جن لوگوں نے میری ڈھارس بندھائی میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں